چنیوٹ:پولیس کا ایکشن،چور گینگ کے 2کارندے گرفتار

چنیوٹ:پولیس کا ایکشن،چور گینگ کے 2کارندے گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، چور گینگ کے 2کارندے گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ انسپکٹر صفدر حسین، اے ایس آئی جاوید اقبال کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے 2 کارندے سخاوت اور خادم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ لنگرانہ پولیس کو مختلف 6 مقدمات میں مطلوب تھے ، ملزمان مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی اوعبداﷲاحمد کاکہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں