گوجرہ:ڈاکوؤ ں نے متعدد شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ سرکل میں ڈاکوؤ ں نے مختلف وارداتو ں کے دوران شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 370 ج ب کی پروین اختر بس کے انتظا ر میں سمندری روڈ بائی پا س پر کھڑی تھی کہ دو کار سوار ڈاکو آ گئے اور ورغلا کر خاتو ن کو کار میں سوار کروا لیا اور کچھ فا صلہ پر جاکر اسکے قبضہ سے دو لا کھ روپے نقدی اور طلا ئی زیورات چھین لئے اورخاتو ن کو گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے ۔ علا وہ ازیں چک نمبر 277 ر ب کا شاہد ندیم اڈا دواکھڑی سے موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر اپنے گاؤ ں جارہا تھا کہ چک نمبر 278 ر ب کے قریب تین مسلح ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور موٹر سا ئیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ وارداتو ں کی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس و صدر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔