چک جھمرہ میں بھی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

چک جھمرہ(نامہ نگار )چک جھمرہ میں بھی جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر سرسبز اور صاف ماحول کے قیام کیلئے شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کی زیر نگرانی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کی زیر صدارت افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسرایم سی ظفر اقبال چٹھہ، عرفان گجر ، ڈاکٹر حامد نواز ،تحصیلدار رانا عرفان، ڈی ڈی ایچ او خاور شوکت، تحصیل سپورٹس آفیسر قاسم اور اے ای او عاطف رشیدکے علاوہ سکول کے اساتذہ اوربچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحولیاتی بہتری بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی بہت ضروری ہیں ۔آخر میں سپورٹس سٹیڈیم،تھانہ چوک، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اراضی سنٹر میں پودے لگائے گئے ۔