کمالیہ :قصابوں کی من مانیاں عروج پر ، گوشت مہنگا فروخت

کمالیہ :قصابوں کی من مانیاں عروج پر ، گوشت مہنگا فروخت

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں قصاب گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انتظامیہ کی جانب سے بڑے گوشت (بیف) کی قیمت 700 روپے جبکہ چھوٹے گوشت (مٹن)کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر ہے لیکن اس کے برعکس شہر بھر میں بڑا گوشت 1100 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 2200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، اس کے علاوہ بعض قصاب لاغر و بیمار جانوروں کا مضر صحت اور پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جس کے استعمال سے شہری پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انتظامیہ فوٹوسیشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کر رہی،متعلقہ اعلٰی حکام کو فوری نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں