شورکو ٹ میں بھی جنگلات کے عالمی دن پر شجرکاری مہم شروع

شورکو ٹ میں بھی جنگلات کے عالمی دن پر شجرکاری مہم شروع

شورکوٹ ،شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندگان دنیا) ملک کے دیگر شہروں کی طرح شورکوٹ میں بھی جنگلات کے عالمی دن منانے کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر شورکوٹ چھاؤنی کے جنگلات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میںسابق ایم پی اے خالد غنی ،صدر بار میاں اختر جنجیانہ،جنرل سیکرٹری وقاص سلیم، اے سی شورکوٹ اسفند یار، ڈی ایس پی شورکوٹ محمد اکرم ، ایس ڈی او جنگلات، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ ڈاکٹر ماریہ ، زراعت آفیسر اعجاز صالح، میڈیا نمائندگان اور سکول وکالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اسفند یار نے کہا کہ تحصیل شورکوٹ میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے ،شورکوٹ چھاؤنی کے جنگلات میں 4ایکڑ پر پودے لگائے جائیں گے کیونکہ درخت زندگی ہیں ۔ اس موقع پرگورنمنٹ کالج شورکوٹ اور چناب کالج شورکوٹ کے طلبہ نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اسفند یارسمیت دیگر نے بھی پودے لگائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں