رچمنڈ انسٹیٹیوشن کی صحافیوں کے بچوں کیلئے 20فیصد سکالر شپ

 رچمنڈ انسٹیٹیوشن کی صحافیوں کے بچوں کیلئے 20فیصد سکالر شپ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عالمی سطح کے تعلیمی ادارے رچمنڈ انسٹیٹیوشن اور ایف یو جے کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں رچمنڈ انسٹیٹیوشن کے پرنسپل شاہد محمود، ڈاکٹر ظفر، آفتاب کاشف جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا حبیب الرحمٰن، ممبر ایف ای سی غلام دستگیر، صدر ایف یو جے ساجد خاں، جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید، نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور، جویریہ نذیر، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالباسط راجپوت، رباب چیمہ، انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان، ایگزیکٹو ممبر محمود احمد نے شرکت کی۔ایم او یو کے تحت رچمنڈ انسٹیٹیوشن کی طرف سے صحافیوں کے بچوں کو 20 فیصد سکالر شپ دی  جائے گی۔اس موقع پر پرنسپل شاہد محمود نے بتایا کہ انکا ادارہ آسٹریلیا کیساتھ الحاق شدہ ہے جس کے تحت اس ادارہ میں کیلی گرافی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ویب ڈویلپمنٹ، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت جدید تقاضوں کے مطابق آن لائن کورسز سکھائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں