چناب نگر:6سالہ بچے کے قتل کا معاملہ،متعدد افراد زیر حراست

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں 6سالہ کمسن بچے کے قتل کا معاملہ،آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس،متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چناب نگر کے محلہ مسلم کالونی کے رہائشی ملازم حسین کا 6سالہ بیٹا محمد حسیب گذشتہ روز شام کے وقت لاپتہ ہو گیا جس کاتھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کیا گیا،بعد ازاں علی الصبح اس کی لاش گھر کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہو گئی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد ،ڈی ایس پی سرکل چناب نگر ،تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او کے نوٹس پر ڈی ایس پی سرکل چناب نگر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔