کمالیہ :گوشت اورچکن کی قیمتوں میں اضافہ، شہری بے بس

کمالیہ :گوشت اورچکن کی قیمتوں میں اضافہ، شہری بے بس

کمالیہ (نمائندہ دنیا )عید الفطر کی آمدکے ساتھ ہی گوشت اور برائلرچکن فروخت کرنیوالوں نے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا،شہری بے بس ہو کر رہ گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے قبل ہی قصاب من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے لگے ہیں، مٹن سرکاری قیمت 1600روپے کی بجائے 2400روپے ،بیف 800کی بجائے 1200 روپے فی کلو دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ بعض دکانداروں نے گھروں کے اندر ہی جانور ذبح کر کے گھر سے فروخت شروع کر رکھی ہوئی ہے ،چکن بھی سرکاری ریٹ 595روپے فی کلو کی بجائے 750 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ،انتظامیہ مارکیٹوں سے مکمل طور پر لا تعلق ہو چکی جس کی وجہ سے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل چکی ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں