پرنسپل ایگریکلچر کیمونٹی کالج متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پرنسپل ایگریکلچر کیمونٹی کالج ڈاکوؤں کے ہاتھوں گینگ ریپ کا شکار خاتون کے گھر پہنچ گئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل کیمونٹی کالج ایگریکلچر یونیورسٹی جھنگ روڈ کیمپس ڈاکٹر محمد غفار گذشتہ دنوں ڈاکوؤں کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی یونیورسٹی ملازمہ سے اظہار ہمدردی کیلئے ان کی رہائشگاہ چک 62 ج۔ب چنن کے مریم آباد پہنچ گئے ،اس موقع پر پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی کیمونٹی کالج ڈاکٹر محمد غفار کا کہنا تھا کہ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل شرم ہے ،ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہچانے کیلئے ایگریکلچر یونیورسٹی انتظامیہ اپنی ملازمہ اور متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انوار الحق چیف ہال وارڈن،ڈاکٹر شمسہ ایسوسی ایٹ ہال وارڈن،ڈاکٹر عدنان ڈی ایس اے اور سکیورٹی انچارج رانا ابصار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔