شہر میں صفائی کیلئے نئے ورکرز بھر تی کر ینگے :ڈی سی گجرات

شہر میں صفائی کیلئے نئے ورکرز بھر تی کر ینگے :ڈی سی گجرات

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا جا رہا ہے ،نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے آؤٹ سورس کیا جائیگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس مقصد کے تحت جی ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کمیٹی گجرات کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں بہتری کیلئے پرانے ملازمین کے ساتھ ساتھ نئی ورکرز بھی کمپنی ہائر کرے گی تاکہ صفائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم، سی او ضلع کونسل ملک ابرار اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بنائی ہے ،معاہدے کے تحت ضروریات کے مطابق سینٹری ورکرز بھرتی کئے جا رہے ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تا کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں