انسانی حقوق کی عالمی تنظیم آئی ایچ آر ایم کے زیر اہتمام افطار ڈنر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم آئی ایچ آر ایم کے ضلعی چیئرمین اعجاز اشرف کی جانب سے ۔۔
ممبران کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا جس میں ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر IHRMکی سٹی سطح پر تنظیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین رانا ارشد سبحانی نے بتایا کہ مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خاں پوری دنیا میں انسانیت کی بہبوداور انسانی حقوق کی ترجمانی کا الم اٹھائے مظلوموں کی آواز بن چکے ہیں۔