لدھیوالہ :گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے لگیں

لدھیوالہ :گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے لگیں

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار ) موسم تبدیل ہوتے ہی گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو کے ساتھ ساتھ مچھروں کی افزائش میں تیزی سے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اضافہ شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ بتایا گیا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ وڑائچ کی گلی محلوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے لوگ ملیریا جیسی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں ، مچھروں کی افزائش سے ڈینگی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں اعجاز کیلانی، نثار فوجی، حافظ محسن، رانا صدیق نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حافظ آباد روڈ کی صفائی کی جاتی ہے کہ کیونکہ وہاں سے افسر وں اور سیاست دانوں نے گزرنا ہوتا ہے اور ہم گلی محلوں میں رہنے والے غریب لوگ ہیں اس لیے گلیوں سے کوڑے کے ڈھیر نہیں اٹھائے جا رہے اور کئی ماہ سے سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی گلیوں میں کھڑا ہورہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ اسحاق کی گلیوں کا وزٹ کریں تاکہ انہیں ستھرا پنجاب پروگرم کی ناکامی کا ثبوت دیکھنے کو ملے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں