سمبڑیال:راستے کا تنازع ‘فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سمبڑیال:راستے کا تنازع ‘فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سمبڑیال، سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ، نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)راستے کے تنازع میں دوگروپوں میں جھگڑا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،فائر لگنے سے 20 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع کلووال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب واقع ٹاؤن کو جانے والے راستے کے تنازع پر دو گروپوں میں شدید لڑائی کے دوران گولی لگنے سے کلووال کا ہی رہائشی نوجوان اسد علی ملک ولد لیاقت علی ملک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد محمد بوٹا ،محمد الیاس، محمد ارسلان شدید زخمی جن کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں