خصوصی بچوں کی فلاح حکومت کی ترجیح:ڈی سی گجرات

خصوصی بچوں کی فلاح حکومت کی ترجیح:ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )خصوصی بچوں کے لیے ’’سپیشل عیدی بیگز‘‘تقسیم کیے گئے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی نگرانی میں 800 سے زائد بچوں میں یہ تحائف بانٹے گئے جس کا مقصد خصوصی بچوں کو خوشیوں میں شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم، اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال اور دیگر افسران نے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا اور بچوں میں عیدی بیگز تقسیم کیے ۔ڈی سی نے کہا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی و سماجی مواقع میں اضافہ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔خصوصی بچوں نے عیدی بیگز وصول کرکے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ وہ بھی معاشرے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں