یوم علی ؓکے جلوس، اعتکاف،یوم پاکستان کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یوم علی ؓکے جلوس۔۔۔
، اعتکاف اور یوم پاکستان کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی ای او رانا ساجد صفدر کی قیادت میں راولپنڈی بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر خصوصی صفائی مہم جاری ہے ۔