چیئرمین راولپنڈی بورڈ اور کنٹرولر کے میٹرک امتحانی مراکز کے دورے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر تنویر اصغر اعوان نے۔۔
میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو برقرار رکھنے اورنقل کو روکنے کے لیے بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے 2023 سے سٹوڈنٹ لائیو ویری فکیشن سسٹم متعار ف کروایا۔ غیر منصفانہ طرز عمل کو ختم کرتے ہوئے امتحانی عمل کی شفافیت بر قرار رکھیں گے ۔یہ منصفانہ اور شفاف امتحانات کے انعقاد کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غور غشتی، اٹک اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غور غشتی کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین اُمیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔
مراکز دورے