اُمہ کے زوال کی وجہ قرآن، سیرتِ مصطفیؐ سے دوری، ڈاکٹر طاہر القادری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں شبِ قدر کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امہ کے زوال کی وجہ قرآن اور سیرتِ مصطفیؐ سے دور ی ہے۔
اللہ کو راضی کرنا ہے تو کمزوروں پر ظلم کرنے کے بجائے اُن کی مدد کریں، مظلوموں کو انصاف دیا جائے۔ حقوق اللہ کے معاملے میں اللہ درگزر فرما سکتا ہے مگر حقوق العباد کے معاملے میں کوئی معافی نہیں ہے۔