بس ٹرمینلز پر کرایہ نامے چسپاں، اوور چارجنگ پر درجنوں چالان

 بس ٹرمینلز پر کرایہ نامے چسپاں، اوور چارجنگ پر درجنوں چالان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جو تمام بس اڈوںکے دورے کر ر ہی ہیں جبکہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موقع پر کارروا ئی کی جا رہی ہے ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس بس ٹرمینلز کے دورے کر رہے ہیں ، تمام بسوں اڈوں پر کرایہ نامے چسپاں کروا دئیے گئے ۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ تمام بس ٹرمینلز اور گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرایہ نامہ لازمی آویزاں کیا جائے ،زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ ٹرمینل کو فی الفور سیل کیا جائے گا، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی عید حوالات میں ہوگی۔ ادھر آ ئی ٹی پی نے ہفتہ کے روز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ، فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر چونگی بس ٹرمینلز پر خصوصی دستے تعینا ت کردئیے گئے ، ٹریفک پولیس افسران نے زائد کرایہ وصول کرنے والے درجنوں ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور مسافروں سے وصول کی گئی اضافی رقم بھی واپس کروا ئی، انہوں نے کہا کہ شہری اوور چارجنگ یا نامناسب رویے کی اطلاع ITP ہیلپ لائن 1915 پر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں