دہشتگردی خاتمہ کیلئے اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، راجہ پرویز اشرف

جاتلی(نمائندہ دنیا)دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پوری قوم، ریاست افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان و ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولا پر حکومت پنجاب سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ہمارا مشن ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو تقسیم کر کے ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔