ریلوے میں ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) محکمہ ریلوے میں ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے ۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام دفاتر ہفتے میں 6 روز کام کریں گے ۔رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہونگے ،جمعہ کے روز صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے ۔