2 ٹرینیں روانہ نہ ہو سکیں،مسافر دوسری گاڑیوں میں بھیجے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس روانہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق34 ڈاؤن بزنس ایکسپریس اور 44ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس روانہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دیگر ٹرینوں کے ذریعے بھیجا گیا۔دوسری جانب قراقرم کراچی کیلئے مقررہ وقت 3 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ،کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے شام 7 بجے روانہ ہوئی۔ مسافر وں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔