منشیات برآمدگی کیس،ملزم کو 10 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ

لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم ریاست علی کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل بھٹی نے سزا کا حکم سنایا ۔ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق ملزم سے تین کلو چرس بر آمد ہوئی ۔