جناح ہسپتال لاہور کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

جناح ہسپتال لاہور کو  ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جناح ہسپتال لاہور کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے دلچسپی کی حامل فرموں سے ایپلیکیشنز طلب کرلیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جناح ہسپتال لاہور میں ہسپتال کی انتظامیہ اور کلینیکل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔درخواست دہندہ کی کمپنی متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹیز اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹس اتھارٹیز کے ساتھ رجسٹرڈ ہو،شرائط و ضوابط ای پیڈز اور پیپرا کی ویب سائٹ پر دیکھنے کی سہولت موجود ہے ۔ڈیمانڈ جمع کرانے یا اپلائی کرنے کی تاریخ 2مئی مقرر کی گئی ہے ۔15اپریل 2025کو اسی سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے اجلاس ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں