باغ جناح:کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
لاہور ( کرائم رپورٹر)باغ جناح کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 50 سالہ یوسف پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم کار نے کچل دیا، حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔