پی آئی سی کے ڈاکٹرز ،نرسز کا احتجاج،سڑک پربیٹھ کرافطاری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ،وائی ڈی اے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف نے انوکھا احتجاج کیا۔
ڈاکٹر مریضوں نے سڑک پر بیٹھ کر بطور احتجاجی افطاری کی۔ اس احتجاج کا مقصد میں کینٹین یا کیفے کی عدم دستیابی کی طرف توجہ دلانا تھا،صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اعجاز کھرل کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی کھانے پینے کے لیے باہر سے مہنگے داموں ناقص اشیا خریدنا پڑتی ہیں۔