اسرائیلی دہشتگردی کا راستہ روکنے کیلئے حضرت علیؓ کی ایمانی للکار کی ضرورت :پیر سید ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کا راستہ روکنے ۔۔۔
کیلئے حضرت علیؓ کی ایمانی للکار کی ضرورت ہے ۔اسلامی ممالک کو غیر ت مند فیصلے کرنے ہوں گے ،کاش مسلم حکمران حضرت علیؓ اور دیگر شہدائے اسلام کی تاریخ کو سامنے رکھ کر جرات مندانہ فیصلے کرلیں تو قبلہ اول اور کشمیر آزاد ہوجائے اور کفر کو ظلم کی جرات نہ ہو۔چھوٹی عمر میں نبی اکرم ﷺرحمت دو عالم کی دعوت پر اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت علی ؓشیر خدا بن کر آخری سانس تک ڈٹے رہے ۔اسلام کے سر بلندی اور رحمت دو عالم کی عزت و ناموس کے لیے حضرت علیؓ کی قربانیاں تاریخ کا لازوال حصہ ہیں۔