ڈائمنڈ رمضان لیگ کپ فرینڈز کلب نے جیت لیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائمنڈ رمضان لیگ کپ فرینڈز کلب نے جیت لیا ۔ فائنل میں الیون سٹار کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے۔۔
بعد ایک رنز سے ہرادیا مہمان خصوصی سپورٹس کنسلٹنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان ظفر شیروانی حسن جلیل تھے ان کے ہمراہ محمد اسحاق دیوان خان اور سہیل اختر خان موجود تھے فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 170رنز بنائے محمد کامران 72سمیع 30 محمد عبداللہ نے 24رنز بنائے الیون سٹار مقررہ اوورز میں 169رنز بناسکی اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے محمد یاسر 52اختر 44حنین 19رنز بنائے ۔