سابق امیدوار قومی اسمبلی ، بھائیوں کیخلاف دھمکیوں ، تل چوری کا مقدمہ درج

 سابق امیدوار قومی اسمبلی ، بھائیوں کیخلاف دھمکیوں ، تل چوری کا مقدمہ درج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) تحریک لبیک پاکستا ن کے سابق امیدوار قومی اسمبلی غلام فرید ساجد ،تینوں بھائیوں اور4 نامعلوم افراد کیخلاف قبضہ کی کوشش دھمکیاں دینے اور ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تل چوری کرنے پر مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز ولد جہانگیر سکنہ دیوان صاحب نے ساہو کاپولیس کو تحریری درخواست دی کہ ملزمان غلام فرید فاروق کاشف اور آصف نے اپنے دیگر چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ محکمہ مال کی جانب سے دلوایا گیا قبضہ کی جگہ پر فصل تل زبردستی چوری کرلیئے اور قبضہ کی کوشش کی منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم غلام فرید ساجد پاکستان تحریک لبیک کے ٹکٹ پر امیدوار قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں