عید:ریسکیو 1122نے ڈیوٹی پلان جاری کردیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ریسکیو1122نے عید الفطر کے حوالے سے ڈیوٹی پلان جاری کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان نے۔۔
کہا کہ عید الفطر کے موقع پر نماز عید کے دوران ضلع بھر کی تمام بڑی عید گاہوں پر کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیشِ نظر ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کے ہمراہ ریسکیو سٹاف ایمرجنسی کوور فراہم کرے گا، عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی ریسکیو 1122کا تمام ایمرجنسی سٹاف مظفرگڑھ کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی پر مامور رہے گا اور اس حوالہ سے ضلع بھر کے اہم مقامات بھی تشکیل دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے مظفرگڑھ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوران عید اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ اس دوران موٹر سائیکل ریس یا پھر ون وہیلنگ نہ کریں کیونکہ ہر بار عید کے موقع پر ایمرجنسیز میں بڑی تعداد ایسی ایمرجنسیز کی ہوتی ہے جو موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور ون وہیلنگ کے سبب وقوع پزیر ہوتی ہیں اور ان ایمرجنسیز کا شکار زیادہ تر نوجوان ہی ہوتے ہیں۔ اس لئے بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ پہلے سے احتیاط برتتے ہوئے اپنے بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔