ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس، سی ای او ہیلتھ کی بریفنگ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بوطن عزیزمیں پولیو جیسی ہمیشہ کیلئے اپاہج کردینے والی بیماری کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد علمائے کرام اور ۔
بالخصوص بچوں کے والدین کو محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے بریفنگ میں بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم 28 اکتوبر سے 1نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع بھر میں 365862بچوں کو پولیوسے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں 1500 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پولیو راؤنڈ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائیگی تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو واچ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راؤنڈ کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ضلع بھر میں سخت انسپکشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے والدین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اسی طرح علمائے کرام بھی اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے بطور خاص تاکید کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ انکے بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے ۔اجلاس میں صاحبزادہ منصور سلطان،مولانا صفی اﷲ اور سید ارشاد حسین سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔