حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشنز پر آج ری پولنگ ہوگی

کوہلو:(دنیا نیوز) حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشنز پر آج ری پولنگ ہوگی۔

ضلعی الیکشن کمیشن نے عملہ نساؤ روانہ کردیا گیا، پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی ، چاروں پولنگ سٹیشنز پر ایف سی اور لیویز کے جواں سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نساؤ کے چاروں پولنگ سٹیشنز پر 5808ووٹر رجسٹرڈ ہیں، حلقہ پی بی 70 کوہلو پولنگ سٹیشن پر پی پی کے میر نصیب اللہ مری کو نواز لیگ کے نواب چنگیز مری پر 3400 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی الیکشن کمشن آف پاکستان کے حکم پر کوہلو پہنچ گئے، فرید آفریدی الیکشن کی نگرانی کےلئے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل ان چار پولنگ سٹیشنز پر تین بار سکیورٹی کے مخدوش حالات کے باعث الیکشن نہ ہوسکے، الیکشن کے دوران سکیورٹی پر ایف سی کے 700 پولیس کے 350، اے ٹی ایف کے 80 بلوچستان کانسٹیبلری کے 80 اور لیویز کے 250 اہلکار و آفسیر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں