گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر میں نہاتے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق

پشاور، ٹھل: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر میں نہاتے ہوئے مختلف واقعات میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے ریگی میں 3 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تینوں بچوں کی لاشیں ریگی سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں موسیٰ اللہ آباد نہر میں دو کمسن بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں