پختونخوا کابینہ میں ردوبدل ، کنڈی مصروف ، سمری پر دستخط سے زیادہ دیگر امور اہم :تر جمان گورنر ہائوس

پختونخوا کابینہ میں ردوبدل ، کنڈی مصروف ، سمری پر  دستخط سے زیادہ دیگر امور اہم :تر جمان گورنر ہائوس

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور تقرریوں کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہ ہوسکی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع  کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانے کی سفارش کی گئی تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے سمری ملنے کے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کئے ۔سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگاسکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کررہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں