کمالیہ:4ڈاکوؤں کی دوران واردات 2بہنوں سے مبینہ زیادتی

 کمالیہ:4ڈاکوؤں کی دوران  واردات 2بہنوں سے مبینہ زیادتی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع تارا حویلی کے رہائشی محنت کش محمد اکرم کے گھرگزشتہ شب 4مسلح ڈاکو گھس گئے اور اس دوران محمد اکرم سمیت وہاں موجود دو مردوں کو ایک کمرے میں باندھنے کے بعدباہر سے دروازہ بند کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ ملزم اسکی بیوی(ط)اورسالی 16سالہ (ر)کو قریبی ویران جگہ پر لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ملزم فرا ر ہوتے ہوئے خواتین کے پہنے زیورات اور دس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب موقع پر پہنچ گئیں اور خواتین کو طبی معائنہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کمالیہ پہنچادیا ،تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مدعی محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں