بجٹ:آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے آئندہ ہفتے مذاکرات کا امکان

 بجٹ:آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے  آئندہ ہفتے مذاکرات کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )نئے مالی سال کے بجٹ پر آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس اصلاحات پر کام جاری ہے جس میں اقتصادی زونز کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے ، پٹرول و ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات دینے کی تجاویز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔ فیصلہ کیا گیا ہے نئے اقتصادی اور ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی جبکہ موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل مراعات 2035 تک ختم کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پٹرول اور ڈیزل پر فی لٹر 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی، کاربن لیوی کو اگلے مالی سال کے فنانس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے 5 سالہ نئی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کی بھی تیاری ہورہی ہے ، جس کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، ریٹیلرز، ہول سیلرز اور مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ پنشن لینے والوں کیلئے ٹیکس استثنٰی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں