لاپتہ بھائی اندراج مقدمہ کیس، پولیس رپورٹ جمع نہ ہو سکی

لاپتہ بھائی اندراج مقدمہ کیس، پولیس رپورٹ جمع نہ ہو سکی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اسلام آباد سے 25 روز سے دو لاپتہ بھائیوں کے اغوا پر مقدمہ اندراج کی درخواست میں 19 روز بعد بھی پولیس رپورٹ جمع نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لاپتہ بھائیوں کی بہن کی 22 اے کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ میچز ڈیوٹی میں مصروف تھے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرا دیں گے ، درخواستگزار وکیل نے کہا 25 مارچ کو مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر ہوئی، پہلے بھی عدالت پولیس کو کافی وقت دے چکی ہے ، پولیس نے ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی یہاں نہیں کرا رہی،عدالت نے پولیس کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔ دونوں بھائی 19 مارچ سے لاپتہ ہیں،والدہ کی بیٹوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر ہائیکورٹ نے 15 اپریل کو سیکرٹری دفاع اور پولیس سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں