بیوی سے بد فعلی ،شوہر کو 10 سال قید با مشقت کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )بیوی سے بد فعلی کرنے والے شو ہر کو گوجرانوالہ کی عدالت نے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔
مجرم عتیق کو قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد محمود نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا ۔ملزم ضمانت پر تھا فیصلے کے بعد عدالت میں پولیس نے ہتھکڑی لگا کر مجرم کو سزا بھگتنے کیلئے سنٹرل جیل بھیج دیا ۔ مجرم عتیق کے خلاف اس کی بیوی نے مقدمہ 4 مئی کو تھانہ اروپ میں درج کرایا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم بیوی سے زبردستی بدفعلی کرتا جبکہ غیر فطری عمل سے منع کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتا تھا ، ایف آئی آر کے مطابق مجرم عتیق کی پہلی بیوی نے بھی اسی وجہ سے خلع لیا تھا۔