سندھ میں پہلی بار مسیحی خاتون افسرڈپٹی کمشنر تعینات

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی افسر سارہ جاوید کو ڈپٹی کمشنر سانگھڑ تعینات کردیا۔
سارہ جاوید کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ سندھ میں اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پہلی ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئی ہیں جو سندھ حکومت کے ہمہ جہت اقدامات کا ایک حصہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن سے سانگھڑ کا اضافہ چارج واپس لے لیا گیا۔آغا شیر زمان کو ڈپٹی کمشنر کشمور اور شکیل احمد ابڑو کوڈپٹی کمشنر شکارپور تعینات کردیاگیاہے ۔