پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ

پاکستان میں آج  پنک مون کا نظارہ

لاہور( آئی این پی)پاکستانی آج پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے ،پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 یہ  مکمل چاند اپنے عروج پر 12 اپریل کو امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا تاہم پاکستان میں یہ چاند 13 اپریل کی رات کراچی میں تقریباً 9:08 بجے رات طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے ، اس وقت چاند کچھ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے پاکستان میں ناظرین چاند کو مشرقی افق پر سورج غروب ہونے کے فوری بعد دیکھ سکتے ہیں، اور یہ مغرب میں طلوعِ آفتاب تک آسمان پر موجود رہے گا۔اگلا مکمل فلاور مون کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند ہوں گے جن میں 3 سپر مونز اور 2 مکمل چاند گرہن بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں