سرکاری ہسپتال میں آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتال میں آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آیا شان علی نامی شہری ڈاکٹر کے کمرے کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔