درخت مائیکرو کلائمیٹ کو بھی بہتر بناتے ہیں:ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ساؤتھ ایشیاء میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالے میں سر فہرست ہے جس سے غذائی عدم استحکام، سیلاب اور خشک سالی جیسے سنگین مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
لہٰذا ہمیں ایگرو فارسٹری اور شجر کاری کو بڑھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے شعبہ جنگلات اور رینج مینجمنٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم جنگلات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے مین اور تمام کیمپسسز میں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں پودے لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی جنگلات اور سبز اقدامات نہ صرف مائیکرو نیوٹرینٹ شامل کر کے زمین کی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ہوا میں نمی کو بھی کنٹرول کرنے میں اپناکردار کے ساتھ ساتھ مائیکرو کلائمیٹ کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں درختوں اور پودوں کے بھرپور تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔