گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںشجرکاری مہم کا آغاز ، آ گاہی واک

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںشجرکاری مہم کا آغاز ، آ گاہی واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کلین اینڈ گرین یوتھ مومنٹ کلب اور اسٹیٹ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس کے تحت نیو کیمپس میں وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم اور فیکلٹی ممبران کی طرف سے پودے لگائے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وائس چانسلر نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ درخت ہماری بقا کے ضامن ہیں اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے شجرکاری اور جنگلات کی حفاظت ناگزیر ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی متوازن معیشت کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے 20 فیصد رقبے پر جنگلات ہوں۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ہمیں شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور اجتماعی کوششوں کو یقینی بنانا ہوگا۔ واک میں فیکلٹی ممبران اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں