ایس پی اقبال ڈویژن کی محمدی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری

ایس پی اقبال ڈویژن کی محمدی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن کی علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا بمقام محمدی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر نے علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا بمقام محمدی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ایس پی اقبال ڈویژن نے فرداً فرداً لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔ایس پی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں ۔اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن نے کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں شہری بلا خوف و ہراس عبادات کو جاری رکھیں ۔ نماز تراویح کے حوالے سے مسجد میں پولیس کی سپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے ۔اور شہریوں سے کہا کہ منشیات فروشی جوا مافیا ،ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کرنے والو ں کی نشاندہی کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں