تاجر سے ڈکیتی:ڈرائیور ملوث نکلا،3ساتھی بھی گرفتار

پینسرہ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین،متاثرہ تاجر کا ڈرائیور ہی ماسٹر مائنڈ نکلا،ڈرائیور سمیت 4 ملزمان گرفتار ،رقم برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر245ر۔ ب عباس پور کا رہائشی تاجر طاہر عباس اپنے ڈرائیور علی حسن کے ہمراہ فیصل آباد سے سگریٹ فروخت کرکے تیس لاکھ روپے ریکوری کی رقم گھر لا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا ،متاثرہ شخص کی اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی افتخار ،ایس ایچ او عابد حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، ایس ایچ او نے مشکوک جانتے ہوئے ڈارئیور علی حسن کا موبائل قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے سارا راز اگل دیا ،ملزم نے ملزمان قمر عرف بلال،عرفان اور انعام سے مل کر واردات کروائی ، پولیس نے چاروں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم و اسلحہ برآمد کر لیا ۔