ضلع کے 1494خصوصی بچوں میں عید تحائف تقسیم

ضلع کے 1494خصوصی بچوں میں عید تحائف تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ضلع بھر کے 1494 خصوصی بچوں میں عیدالفطر کے موقع تحائف تقسیم، بسکٹس، یمز، کیک، چاکلیٹس۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، لیز، عید کارڈز سمیت دیگر اشیاء پر مشتمل گفٹ پیک ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تقسیم کئے ،خصوصی بچوں کا عید الفطر کے موقع پر تحائف دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ، گوجرانوالہ اور وزیرآباد اضلاع کے تمام سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیرتعلیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، ڈی او سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے پیپلز کالونی سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سپیشل بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور کہا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عید کا تحفہ ہے اور آپ کی خوشیوں میں اضافہ کی چھوٹی سی کوشش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت خصوصی توجہ دیں یہ ہماری توجہ کے زیادہ حقدار ہیں اور ہمارے زمہ داری ہے انہیں آگے بڑھنے کے تمام مواقع فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں