عوام کی خوشحالی و ترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان ۔۔
نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی و ترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے ،میاں برادران کے انقلابی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہے ، وزیراعلیٰ کے انقلابی اقدامات کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور سابق وائس چیئرمین شاہد فریدی کے ہمراہ یونین کونسل 71 میاں کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔