نوجوان نسل کو آ زادی کی اہمیت سے آ گاہ کرنا ہوگا :ربنواز

وزیرآباد(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ۔۔
ررب نوازچدھڑ کی شرکت،بچوں نے ملی نغمے جبکہ مقررین نے آزادی کی اہمیت پر رروشنی ڈالی۔ گورنمنٹ نظام آباد ہائی سکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور اے ای او آفتاب چیمہ تھے ۔اس موقع پر بچوں نے نعتتیہ کلام اور ملے نغمے پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر آزادی کو حاصل کیا ہے آزادی کی اہمیت کا اندازہ لگانا ہو تو کشمیر اور فلسطین کی طرف دیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ڈٹ کر انگریزوں اور ہندوئوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آزادی حاصل کی ہمیں نئی نسل کو اس کی اہمیت بارے بتانا ہو گا، سکولوں میں اس موضوع پر مختلف پروگرامز ترتیب دینے ہونگے تا کہ ملک کا مستقبل یہ نئی نسل اپنے ملک سے پیار کر سکے ۔ تقریب سے پرنسپل عبدالوحید اختر اور اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جا رہی ہے جس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عطیہ خود مانیٹر کر رہی ہیں۔