ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گارڈز 6ماہ کی تنخواہ سے محروم

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ۔۔
سکیورٹی گارڈ سڑکوں پر نکل آئے ۔سکیورٹی گارڈز نے مشتعل ہو کر کام چھوڑ دیا ، گھر میں فاقوں کا عالم ہے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں ایسی نوکری کا کیا کریں ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ اور میڈیکل کالج کے سیکڑوں سکیورٹی گارڈز تنخواہ نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی چھا گئی ہے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ ڈیوٹی بارہ بارہ گھنٹے لی جا رہی ہے ۔قرض اٹھا اٹھا کر گھر کا راشن پورا کر رہے ہیں کمشنر اور ڈی سی گوجرانوالہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی تنخوائیں دی جائے ۔یاد رہے سول ہسپتال اور میڈیکل کالج کے سکیورٹی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ کا بجٹ 4کروڑ 80 لاکھ روپے بنتا ہے ۔اس حوالے سے ہیلتھ انتظامہ کا کہنا تھا کہ ان کو جلد ہی تنخواہ مل جائیں گی ۔