پنڈی بھٹیاں:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ‘46اشتہاری گرفتار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ضلع حافظ آباد کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ڈی پی او عاطف نذیر کی ہدایت پر۔۔
بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حافظ آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 2 رائفلز، 11 پسٹلز، 3 کلاشنکوف جبکہ منشیات فروشوں سے 120 لٹر شراب، 13 کلوگرام چرس، 20 لیٹر لاہن برآمد کر کے 77 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، کیٹیگری Aاور کیٹیگری Bکے 46اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔