مین بازار کے داخلی اور خارجی رستے ٹرانسپورٹ کیلئے بند

مین بازار کے داخلی اور خارجی رستے ٹرانسپورٹ کیلئے بند

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ شہر کے مین بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیر ئیر لگا کر۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا لیکن اکثر بازاروں میں دکانوں کے باہر لگے عارضی سٹالوں اور ریڑھیوں کے باعث رش قائم ہے جس کے باعث بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید سے قبل بازاروں میں رکشہ ،چنگ چی رکشہ اوردیگر ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کرنے کیلئے بازاروں کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا دیئے ہیں جہاں سے صرف موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے گزر سکتے ہیں۔سید نگری بازار ،ریل بازار ،صرافہ بازار ،کسیرا بازار ،مچھلی منڈی ،سبزی منڈی بازار ،لکڑ ولا پل اور کھنڈ بازار سمیت دیگر بازاروں میں رمضان کے آخری عشرہ میں عید خریداری کے باعث رش بڑھ جاتا ہے ۔ان بازاروں میں رکشہ اور چنگ چی رکشہ اور دیگر ٹرانسپورٹ کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی ہے جس پر انتظامیہ نے ان بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئیر لگائے دئیے ہیں لیکن بازاروں میں اکثر دکانوں کے باہر عارضی سٹالز قائم ہیں جس کے باعث بازار سکڑ گیا ہے خریداری کے لیے آنے والی خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں